ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ اور ای بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ درو دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا 150 فٹ طویل تصویری البم تیار

مریم نواز نے ہدایت کی کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ انہوں نے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں دینے کی ہدایت کی۔

پہلے مرحلے میں آنے والی 240 ای بسیں 24 اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی۔ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کیلیے 500 ای بسوں کی فراہمی اگست سے اکتوبر تک ہوگی جبکہ نومبر سے دسمبر تک 600 الیکٹراک بسیں مزید آئیں گی۔ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور کو 400 ای بسیں فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، پراجیکت کو پورے شہر اور مضافات سے منسلک کرنے کیلیے 80 فیڈر بسیں چلائی جائیں گے، راہوالی تا ایمن آباد تقریباً 22 کلومیٹر طویل بی آر ٹی سسٹم پر 28 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں گوجرانوالہ بی آر ٹی کو گکھڑمنڈی تک توسیع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، گوجرانوالہ بی آر ٹی سسٹم پر ہر آٹھ منٹ کے بعد دو طرفہ ٹرانسپورٹ میسر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے گوجرانوالہ میں بی آر ٹی کے روٹ پر ٹریفک کو سمارٹ سلوشن سے کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔ بی آر ٹی کیلیے 4 ای بس ڈپو قائم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصل آباد میں اورنج لائن اور ریڈ لائن ٹرانسپورٹ سسٹم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ریڈ لائن بس سروس 23.4 کلومیٹر طویل اور 24 سٹیشن پر مشتمل ہوگی، اس پر ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔

اورنج لائن 29 کلومیٹر طویل 21 سٹیشن پر مشتمل ہوگی جس پر ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔

مریم نواز کی ہدایت پر فیڈمک سے سلامی چوک تک روٹ بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو عوامی افادیت کے تمام پراجیکٹ بلا تاخیر شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ای بسوں کے روٹس عوام کی آمدورفت کو مدنظر رکھ کر مقرر کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ٹرانسپورٹ سسٹم روٹس کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوامی ضروریات کا تعین کر کے بسیں دینے چاہتے ہیں صرف عوام کیلیے سوچنا ہے، سب اضلاع میرے لیے برابر ہیں ترقی کے سفر میں یکساں مواقع اور سہولتیں ملنی چاہئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں