ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

امریکی خاتون کے بعد کراچی پہنچنے والی تیونس کی لڑکی کی محبت کا افسوسناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:امریکی خاتون کے بعد کراچی پہنچنے والی تیونس کی لڑکی کی محبت کا افسوسناک انجام سامنے آیا، سندا ایاری نے تیونس واپسی کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق تیونس سے کراچی پہنچ کر لیاری کے نوجوان سے لو میرج کرنے والی لڑکی کراچی میں در بدر ہوگئی، سندا ایاری نے تیونس واپسی کیلئے پولیس سے مدد مانگ لی۔

سنداایاری کا کا خصوصی ویڈیو بیان سامنے آگیا ، جس میں اس نے کہا کہ میں ٹکٹ لوں گی اور واپس چلی جاوں گی، عامر نا توجہ دیتا تھا نا وہ میرا خیال رکھتا تھا۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے کھڑکی سے اس کی کوئی چیز باہر پھینکی، وہ چیز کھڑکی سے باہر بھی نہیں گئی وہیں موجود رہی لیکن وہ اتنا غصہ ہوگیا کہ اس نے میرے منہ پر تھپڑ مارے ، میں نے جواب میں تھپڑ مارا تو اس نے میرے ہاتھ موڑے۔

سندا نے بتایا کہ عامر مجھے مارنے کے لیے کوئی چیز اٹھانے گیا اس نے مجھے مزید تھپڑمارے اور تشدد کرنے لگا ، اس کے بعد عامر کے والد آئے اور مجھے مارنا شروع کردیا ، میں نے عامر کو کہا اپنے والد کو کہو یہاں سے جائیں عامر کے والد نے میرے منہ پر لاتیں ماری۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان جب بھی جھگڑا ہوتا تو ہم خود اسے ختم کرتے ہیں، اس کے بعد عامر نے مجھے طلاق دے دی، پھر مجھے نہیں پتہ کیا ہوا، میں نے کھڑکی سے کود کر اپنی جان لینے کی کوشش بھی کی ، یہ سب میں نے اس لیے کیا کہ میں اپنے حواسوں میں نہیں تھی۔

مزید پڑھیں : تیونس سے شادی کیلیے آنے والی لڑکی مدد کیلیے تھانے پہنچ گئی

سندا ایاری نے کہا کہ عامر کی ماں مجھے بہت برے الفاظ بول رہی تھی، سب جمع ہوکر مجھے ہی برا بھلا کہہ رہے تھے، میں بہت ہی افسردہ ہوگئی میرا شوہر بھی کچھ نہیں کر رہا تھا۔

خیال رہے تیونس کی 19 سالہ سندا 28 نومبر کو کراچی آئی تھی، نیا آباد لیاری کے رہائشی عامرسے 29 نومبر کو شادی کی لیکن عامر نے 7 ماہ بعد سندا کو طلاق دے دی ، سندا کا 90 روزہ ویزا 18 فروری کو ختم ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں