اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے پاسپورٹ بنوانے والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کی جانب سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا وزیر داخلہ محسن نقوی و سیکرٹری داخلہ کے خصوصی تعاون پر شکرگزار ہے۔
مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سیکیورٹی فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں، ای پاسپورٹس ہولڈرز کیلئےجلد تمام ائیرپورٹس پر ای گیٹس کی سہولت میسرہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے آنے والوں کو جدید سہولیات کے تحت بروقت ڈیل کیا جا رہا ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاسپورٹ بیگ لاک مکمل طور پر صفر ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ! اب کتنے ممالک کا ویزہ فری ہوگا؟
مصطفی جمال نے مزید بتایا کہ اورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں، پاسپورٹ آسان فیس ایپ کے ذریعے فیس سیکنڈز میں ادا کی جا سکتی ہے، جلد ہی پاسپورٹ ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے تعاون سے پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری کا سفر جاری رہے گا۔