اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سستا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں فی تولہ سونا مزید سستا ہوکر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میں سونا 1600 روپے سستا ہوگیا ، جس کے بعد فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار400 روپے پر آگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونا 1371 روپے کمی سے 2 لاکھ 99 ہزار554 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی اور سونا 3274 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں