اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

’سوات میں فیملی پکنک کررہی تھی، قدرتی آفت آگئی تو وہاں حکومت کیا کرسکتی ہے‘ سلمان اکرم راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سوات واقعے پر کے پی حکومت کو بری الذمہ قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ فیملی پکنک کررہی ہے، قدرتی آفت آگئی تو وہاں حکومت کیا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سپرمین تو ہے نہیں کہ فوراً پہنچ جائے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر پارٹی کا تصور بھی نہیں ہے، انہیں مائنس کا کہنے والے غلط ہیں، پارٹی میں ایسا کچھ نہیں ہے۔

یہ پڑھیں:’سوات میں ہیلی کاپٹر کو استعمال نہیں کیا گیا جو بانی پی ٹی آئی استعمال کرتے رہے ہیں‘

واضح رہے کہ دریائے سوات سانحے پر ٹی ایم او خوازہ خیلہ زاہد اللہ کو معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیا، ٹی ایم او زاہد اللہ نے تابوت کچرے کی گاڑی میں اسپتال بھجوائے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوات میں پکنک منانے جانے والے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے جس کے نتییجے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چند کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاندان ڈیڑھ گھنٹے تک امداد کا منتظر رہا لیکن کوئی مدد کو نہیں آیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں