پیر, جون 30, 2025
اشتہار

امریکا اور اسرائیل مشرق وسطیٰ کو ’دوبارہ عظیم‘ بنائیں گے، نیتن یاہو

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے خلاف کرپشن کیسز کی مذمت کرنے پر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کر دیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کیلیے خصوصی پیغام جاری کیا۔

نیتن یاہو نے لکھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ، میں آپ کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ہم مل کر مشرق وسطیٰ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے‘۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے حالیہ بیان میں نیتن یاہو کو کرپشن کیسز کا سامنا کرنے پر اسرائیل میں استغاثہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امداد دینے کے بعد کرپشن کیسز کے ٹرایل کی حمایت نہیں کر سکتا۔

اسرائیلی وزیر اعظم پر 2019 میں اسرائیل میں رشوت خوری، دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔

مقدمے کی سماعت 2020 میں شروع ہوئی اور اس میں تین فوجداری مقدمات شامل ہیں۔ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو غزہ میں مبینہ جنگی جرائم کیلیے بھی مطلوب ہیں جہاں اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں 56,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا کہا؟

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ خوف ناک ہے، انہیں جانے دیا جائے انہیں بڑے کام کرنے ہیں۔

’اسرائیلی وزیر اعظم یرغمالیوں کی بازیابی کیلیے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔‘

’یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پر جسکا وجود ہی نہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اسی انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے امریکا میں وہ خود گزرے ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں