سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں منشیات فروشوں نے سی آئی اے انچارج اور اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے سجاول کے گاؤں علی نواز مگسی میں چھاپے کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا، تاہم اس دوران ملزمان نے انچارج سی آئی اے ٹیم وحید مراد چانڈیو اور دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
سی آئی اے کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے کی کشمکش کے بعد بنوں پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انچارج سی آئی اے وحید چانڈیو کو بازیاب کرا لیا۔
بازیابی کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف اغوا، تشدد اور منشیات فروشی کے مقدمات درج کئے ہیں، ملزمان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔
انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف تین مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں اغوا، تشدد اور منشیات سے متعلق الزامات شامل ہیں، اور علاقے میں منشیات فروسوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔