پیر, جون 30, 2025
اشتہار

مون سون کے دوران کےالیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں، ترجمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل کے دوران کےالیکٹرک کی ٹیمیں شہر بھر میں بجلی کی فراہمی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل متحرک رہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کےالیکٹرک کے 2,100 سے زائد فیڈرز میں سے بیشتر ٹھیک کام کرتے رہے، تاہم بعض علاقوں میں غیرقانونی کنکشنز، حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انفرااسٹرکچر سے چھیڑ چھاڑ کے باعث بجلی کی معطلی کی شکایات موصول ہوئیں۔

کے الیکٹرک ترجمان نے بتایا کہ تمام متاثرہ علاقوں میں بارش کے باوجود فیلڈ ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کیا گیا اور بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز جیسے دھابیجی اور نارتھ ایسٹ کراچی (NEK) اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بحالی کےلیے اقدامات کیے گئے، نیو NEK II اور III اسٹیشنز مسلسل فعال رہے، کےالیکٹرک کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KWSC) کو بجلی کی فراہمی جاری رہی۔

تاہم NEK اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر صارف کی کے نظام میں خرابی کے باعث بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

کےالیکٹرک کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خرابی دور کر دی، دھابیجی پر ٹیمیں متحرک رہیں، تاہم پانی بھرنے کے باعث مرمت کے کاموں میں رکاوٹ پیش آئی۔

کےالیکٹرک کے ترجمان نے مون سون کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈرز بند

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں