منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایشیا کپ2025 بھارت میں ہوگا یا کہیں اور؟ وینیو کا فیصلہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ2025 میں بھارت کو بڑی محرومی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے میچز دبئی میں منعقد ہونگے۔

اس سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے والے ایشیائی ایونٹ کو دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ2025 کے آئندہ معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ جو کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا اس کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے، تاہم میچز دبئی میں بھی ہونے کے قومی امکانات ہیں۔

ایشیا کپ جس میں براعظم سے تعلق رکھنے والی 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس کے دبئی میں انعقاد سے قبل تین ملکی سیریز کے حوالے سے بھی گفتگو جاری ہے۔

بھارت نے ایشیا کپ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا، بھارتی میڈیا

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ سے پہلے تین ملکی سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں جس سے متعلق خبریں جلد آنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ سے بھارت کے دستبردار ہونے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

بھارت کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیو جیت سائیکیا نے بتایا تھا کہ بھارتی بورڈ نے ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے ایونٹس سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی۔

ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں