منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، 50ہزار افراد کا انخلا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکیہ کے شہر ازمیر میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیل گئی، درجنوں بستیاں خالی کرالی گئیں، اب تک 50ہزار افراد کا انخلا ہوچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ازمیر میں مسلسل دوسرے روز آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، انتظامیہ نے 41 بستیوں کو خالی کرالیا ہے، آگ سے متاثرہ علاقوں سے 50ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کردیے گئے ہیں۔

وزیرجنگلات نے بتایا کہ ازمیر میں تیز ہواؤں نے آگ کو پھیلادیا، ہوائیں 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک چل رہی ہیں، آگ بجھانے کیلئے 1ہزار سے زائد اہلکار اور ہیلی کاپٹر مصروف ہیں۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث ازمیر کے ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، کئی مقامات پر رہائشیوں نے خود درخت کاٹ کر فائربریکس بنائے اور گھروں کو بچانے کی کوشش کی۔

گزشتہ سال بھی ازمیر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا، یورپ کے دیگر ممالک بھی جنگلات میں آگ لگنے کے مسائل سے دوچار ہیں، فرانس کے علاقے آؤد میں کیمپ سائٹ اور تاریخی عبادت گاہ کو آگ کے باعث خالی کرالیا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی نے بتایا کہ یونان میں بھی ایتھنز کے جنوب میں جنگل میں آگ بھڑک اٹھی ہے، پرتگال کے کئی جنوبی علاقوں میں ریڈ وارننگ جاری کی گئی ہے، گرمی کی لہر مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

دیامر کے قدرتی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، چلغوزے کے درخت جل گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں