آئندہ15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ رات 12 بجے تک نہ ہوسکا، قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان آج کیا جانا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل رات12بجے سے ہونا تھی اور وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے اضافے کی ورکنگ ہے۔
واضح رہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔