کراچی : مالی سال 2024-25 میں سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، جس کا سہرا ایف بی آر کراچی آفس کے سر ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او کراچی میں ایک سال کے دوران 3,256 ارب روپے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
ایف بی آر کراچی ٹیکس دہندگان کی کارکردگی ملک بھر میں سب سے آگے رہی، ایل ٹی او کراچی نے ٹیکس وصولی کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دیئے۔
ایف بی آر لارج ٹیکس آفس (ایل ٹی او) کراچی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، عملے نے ایک دن میں 184ارب 78کروڑ روپے ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں ایل ٹی او کراچی کی جانب سے449 ارب 5 کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا گیا، ایل ٹی او نے جون 2024 کے مقابلے میں جون 2025 میں 48 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا۔
چیف کمشنر ایل ٹی او کراچی کی سربراہی میں شاندار نتائج سامنے آئے ایل ٹی او کراچی کا مالی سال2024-25میں ٹیکس وصولی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔