کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ولیکا کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس کی شناخت 25 سالہ امیر معاویہ کے نام سے ہوئی۔
اس سے قبل کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹینکر نے ریورس کرتے ہوئے بزرگ شہری کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بزرگ شہری اور ٹینکر کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہاشم نامی بزرگ شہری آفس جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا اور سڑک پر بس کے انتظار میں کھڑا تھا۔
ہاشم دو بچوں کا باپ اور کورنگی کا رہائشی تھا اور کیماڑی میں نوکری کرتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر ڈرائیور گھر سے فرار ہوگیا ہے، شبہ ہے کہ ملزم شہر سے فرار ہوگیا ہے لیکن اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
اس سے قبل شرافی گوٹھ فیوچر موڑ کے قریب خونی واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت ستائیس سال کے محمدفسیع عبدالباسط کے نام سے ہوئی تاہم لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
کورنگی ویٹا چورنگی پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور کو گرفتارکرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے، گرفتار ڈرائیور کا نام طاہر خان ہے۔