منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کے بعد الرٹ وارننگ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : موسلادھار بارش کے باعث جڑواں شہروں میں الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد راولپنڈی میں تیزبارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

موسلا دھار بارش کے باعث واسا راولپنڈی نے الرٹ وارننگ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی، نالہ لئی گوالمنڈی پر پانی کی سطح 12 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ فیلڈ میں ہے اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ابھی نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول پر ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 4فٹ ہے،ایم ڈی واسا

ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنر کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ کی جائے۔

سلیم اشرف کا کہنا تھا کہ بارش اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، حالیہ بارش سے راولپنڈی اسلام اباد کے لیے پانی کے ذخائر میں بہتری ائی ہے ان میں اضافہ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ خانپور ڈیم اور راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مسلسل بارشوں کے باعث امید ہے دونوں ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ بتدریج ہوتا جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جڑواں شہروں میں مون سون سے متعلق پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔

محکمہ موسمیات نے پانچ جولائی تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم کراچی میں دوسرا اسپیل پانچ جولائی سے اثر انداز ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں