منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ایران کا امریکی صدر ٹرمپ پر نفسیاتی کھیل کھیلنے کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر نفسیاتی کھیل کھیلنے کا الزام لگا دیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغیائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی باتیں سنجیدہ نہیں ہیں، وہ محض میڈیا اور ذہنی دباؤ کی چالیں چل رہے ہیں۔

دفتر خارجہ ایران کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا رویہ مسائل کے حل کی بجائے سیاسی چال بازی ہے، بیانات مذاکرات یا تنازع کے حل کی سنجیدہ کوشش نہیں، امریکی صدر کے بیانات اعتماد کے ماحول کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ایرانی دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران پر پابندیوں کے خاتمے پر مسلسل بدلتے مؤقف سے امریکا کی غیر سنجیدگی واضح ہے۔


ایران نے امریکا کے ساتھ فوری مذاکرات شروع ہونے کا امکان مسترد کر دیا


ادھر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی دہرایا ہے کہ ایران کبھی کسی دوسرے ملک کے سامنے نہیں جھکے گا، انھوں نے کہا ہماری ثقافتی دولت امریکا اور ان جیسے ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

دوسری طرف جی سیون وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تہران سے جوہری پروگرام پر مذاکرات بحال کیے جائیں، اور اس کے ساتھ ایٹمی اثاثوں پر مشروط معاہدہ کیا جائے، ایران کو یورنیم افزودگی کی اجازت نہ دی جائے، جی سیون نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی اے ای اے سے مکمل تعاون کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں