بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مستونگ : فتنہ الہندوستان کا بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملہ، نوجوان جاں بحق، 7 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

مستونگ : فتنہ الہندوستان کے بینک، تحصیل آفس اور دفاتر پر حملے کے نتیجے میں سولہ سال کا نوجوان جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے تحصیل آفس اور تین نجی بینکوں اور دیگرسرکاری املاک پرحملہ کردیا، فائرنگ سے سولہ سال کا نوجوان جاں بحق اورآٹھ افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ مستونگ میں فتنہ الہندوستان نےبینک،تحصیل آفس اور دفاترپرحملہ کیا ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے سولہ سالہ بچہ جاں بحق، 7افرادزخمی ہوئے۔

واقعے کے فوراً بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور مستونگ میں حملہ آور دہشت گرد کو پسپا کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرلیا اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے ، فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہا ہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا اور حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز ، حملہ آوروں میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک اور دیگر فرار ہوگئے۔

صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک بینک برانچ مکمل جل گئی، بہت بڑی تعداد میں مسلح افراد نے حملہ کیا، راستوں پر ناکہ بندی کی جبکہ تحصیل آفس میں 3 گاڑیوں اور ریکارڈ کو جلایا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں