بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

روس سے تعلقات کشیدہ: آذربائیجان نے 2 روسی گرفتار کر لیے

اشتہار

حیرت انگیز

روس اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف سخت اقدامات کرنے شروع کر دیے۔

روسی شہر یکاترنبرگ میں 2 آذری بھائیوں کی گرفتاری کے دوران ایک کی ہلاکت کے بعد روس اور آذربائیجان کے تعلقات کشیدہ ہو گئے۔

آذربائیجانی وزارت خارجہ نے الزام عائد کیا کہ روسی اہلکاروں نے بزرگ آذری کو تشدد اور بجلی کے جھٹکے دیئے۔ گرفتارآذری شہری نے رہائی کے بعد الزام عائد کیا کہ اہلکاروں نے بغیر سوال کیے ایک گھنٹہ تشدد کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان نے جواب میں 2روسی انٹیلی جنس افسران کو گرفتار کر لیا جب کہ آذربائیجان میں روس کےحمایت یافتہ میڈیا چینل پر بھی پابندی لگا دی۔

ورثا نے الزام لگایا کہ آذری شہریوں کو بغیر مقدمہ کے تشدد سے ہلاک کیا گیا ہے۔

آذربائیجان کا کہنا ہے کہ نسلی بنیاد پر پرُتشدد کارروائی ناقابل قبول ہے جس کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

آذری شہریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد باکو میں روسی میڈیا آفس پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ آذری پولیس کے مطابق لائسنس منسوخی کے باوجود میڈیا آفس نےکام جاری رکھا تھا۔روسی سفارتکاروں نے میڈیا دفتر رسائی کی کوشش کی لیکن عملےسے رابطہ نہ ہوسکا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے بعد سفارتی سطح پر تعلقات میں کشیدگی آئی ہے، آذربائیجان نے روسی نائب وزیراعظم کا دورہ اور ثقافتی تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔ باکو نے ماسکو میں آذری حکومتی وفد کا دورہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

کریملن نے ردعمل میں کہا ہے کہ آذربائیجان کے فیصلے پر افسوس ہے تعلقات قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں