بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 28 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 2572 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا، ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 28 ہزار 475 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بھی ٹریڈ ہوا، مارکیٹ میں پورا دن 2.5 فیصد کاروبار ہوا، پورا دن 44 ارب روپے کے 1 ارب حصص کا کاروبار ہوا۔

مارکیٹ میں پورا دن 233 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا جبکہ 206 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگنے کے باعث اضاف ہوا ہے اور مزید نئے ریکارڈز قائم ہوں گے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں