جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

میکرون پیوٹن کی 3 سال بعد گفتگو، ایرانی ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی اور فرانسیسی صدور میکرون پیوٹن کے درمیان 3 سال بعد پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر اور فرانسیسی صدر کے درمیان 3 سال بعد پہلی مرتبہ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں شخصیات کی گفتگو میں ایران کے جوہری پروگرام اور یوکرین سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے ایرانی میزائلوں کے خطے میں اثرات کا بھی جائزہ لیا، دونوں کے درمیان گفتگو 2گھنٹے جاری رہی۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے۔

فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے مزید کہا کہ ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل کے لیے پرعزم ہیں۔

اس موقع پر صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پرامن مقاصد کیلئے ہے، ایران کی سلامتی اور خود مختاری کا اخترام کیا جائے۔

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے تحت ایران جوہری توانائی کے پروگرام کو جاری رکھ سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں