اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

باپ نے 3 کمسن بیٹیوں کو بے دردی سے موت کی نیند سُلا دیا، ملزم فرار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں ایک ظالم باپ نے اپنی تین کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا، واردات کے بعد ملزم مقامی جنگل میں روپوش ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست واشنگٹن میں ٹریوس ڈیکر نامی ایک شخص نے اپنی سگی 3 کمسن  بیٹیوں 9سالہ پائٹن، 8سالہ ایولن اور 5سالہ اولیویا کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہوگیا۔

بیٹیاں قتل

اس واقعے کو ایک مہینہ گزر چکا ہے لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود پولیس اُسے ڈھونڈنے میں تاحال ناکام ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی وٹنی ڈیکر سے علیحدگی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، عدالت کے حکم پر ان تینوں بچیوں کو باپ سے ملاقات کیلیے بھیجا گیا تھا لیکن وہ ماں کے پاس واپس نہیں آئیں۔

Father

بعد زاں ان کی ماں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے تین دن بعد پولیس کو ملزم کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملی جس پر پولیس نے قریبی جنگل میں کارروائی کرکے اُس کی گاڑی ایک کیمپ گراؤنڈ میں کھڑی ڈھونڈ لی۔

پولیس حکام کے مطابق جب وہ وہاں پہنچے تو گاڑی کے قریب تینوں بچیوں کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں، ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور سروں پر پلاسٹک بیگ چڑھائے گئے تھے۔

lake search

اس دوران پولیس کو قریب ہی ایک خیمہ بھی ملا جو انتہائی خستہ حالت میں تھا، پولیس کو شک ہے کہ یہ خیمہ بھی ٹریوس کا ہی ہو سکتا ہے۔

پولیس اور وفاقی ایجنسیز کی جانب سے ملزم کی تلاش کیلیے ہرممکن کوشش کی گئی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، ملزم ٹریوس کی گرفتاری میں مدد کرنے پر امریکی مارشل سروس نے 20 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

Suspect

پولیس کو شبہ ہے کہ شاید ٹریوس زندہ نہ ہو لیکن اس کا اب تک کوئی حتمی ثبوت بھی نہیں ملا ملزم کی تلاش عمل تاحال جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں