جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان آج بھی جاری ہے، بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 30 ہزارکی سطح عبور کرلی۔

مارکیٹ میں 1929 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس 30 ہزار 128 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

دوران کاروبار انڈیکس میں سترہ سو تینتالیس پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا، اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے ملکی معیشت میں پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مقامی اورغیرملکی انویسٹرز کا اعتماد دیکھا جارہا ہے۔

سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج امین یوسف نے کہا کہ بجٹ میں کاروبار دوست اقدامات ۔ ملکی معیشت اورکرنسی مارکیٹ میں استحکام سے سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم ہو رہے ہیں۔۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اگر موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال مستحکم رہی تو بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں، دوران کاروبار مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف کلیدی شعبہ جات میں بھرپور خریداری دیکھی گئی، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکنگ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے پہلے ہی روز کاروبار میں شاندار تیزی رہی تھی اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔

پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 28 ہزار کی سطح عبور کی اور مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 2572 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں