جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ریحام خان کی سارہ پر تنقید، نور ظفر بھڑک اٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ نور ظفر نے اپنی بہن اداکارہ سارہ خان کو انٹی فینیزم بیان پر تنقید کیے جانے پر ریحام خان پر بھڑک اٹھیں ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سارہ خان نے انڈیپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہوسکتا ہے کہ میرے بیان کو غیر معمولی لیا جائے لیکن یہ حقیقت ہے کہ میں فیمنسٹ نہیں ہوں، میرا ماننا ہے کہ مردوں کا جو مقام ہے انہیں اس مقام پر رہنے دیا جائے تاکہ عورتیں سکون میں رہ سکیں ‘ ۔

سارہ خان کے فیمینزم سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی اور یہ بیان تیزی سے وائرل ہوگیا جس پر پاکستانی کی اینکر ریحام خان نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

ریحام خان نے کہا تھا کہ میں سارہ خان کو صرف اس لیے جانتی ہیں کہ ان کے شوہر فلک شبیر انہیں مسلسل پھولوں اور دیگر بیش قیمتی تحفے دیتے رہتے ہیں۔لیکن وہ اداکارہ یہ بھول چکی ہیں کہ آج وہ انڈسٹری میں کام کررہی ہیں تو صرف اور صرف فیمینزم کی وجہ سے۔

صرف یہی نہیں بلکہ ریحام خان نے سارہ اور فلک کی بیٹی عالیانہ کو بھی موضوع بحث بنایا اور کہا کہ  سارہ خان بھی ایک بیٹی کی ماں ہیں، کل کو ان کی بیٹی بھی دوسرے گھر میں بیاہی جائےگی، تب اگر ان کی بیٹی کے ساتھ کچھ غلط ہو تو ان کا کیا رد عمل ہوگا؟

اب ریحام خان کے اس بیان پر اداکارہ سارہ خان کی بہن نور ظفر خان نے الزام لگایا کہ ریحام نے اپنے بیان میں سارہ کی بیٹی الیانہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

 نور نے کہا کہ فیمینزم کا مطلب کسی اور عورت کو نیچا دکھانا نہیں، بلکہ سب عورتوں کی رائے کا احترام کرنا چاہیے، ریحام کو چاہیے کہ وہ تمام خواتین کو اُبھاریں، نہ کہ تنقید کا نشانہ بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں