ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2026 کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق وزارت کے آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے اور حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے۔
رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندرپار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں، پاکستان سے سفر حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے۔
حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026 کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔