غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ہونے والی پیشرفت پر حماس کا ردعمل آگیا۔
فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ ثالثوں کی طرف سے جنگ بندی کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے اور ایک ایسا معاہدہ تلاش کیا جارہا ہے جس سے جنگ کے خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کو واپس لینے کا باعث بنے۔
حماس کے عہدیدار طاہر النونو نے کہا کہ گروپ کسی معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں "تیار اور سنجیدہ” ہے اور ہر اس اقدام کو قبول کرے گا جو واضح طور پر جنگ کے مکمل خاتمے کا باعث بنتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرے نمائندوں نےاسرائیلیوں سے طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے جس کے بعد اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر اتفاق کیاہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، قطر اور مصر فریقین کو امن معاہدے کی پیشکش کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ حماس اس ڈیل کو مشرق وسطیٰ کی بھلائی کیلئے قبول کرے گی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ قطر نے جنگ بندی کی شرائط حماس کو بھجوا دیں، حماس جنگ بندی کی شرائط مانے گا یا نہیں، یہ فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔