جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ، مقامی طلب میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مالی سال 2024-25 میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافہ جبکہ مقامی طلب میں کمی سامنے آئی ہے، جسے تیار کنندگان نے ترقی میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔ 

اس حوالے سے آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024-25میں مقامی فروخت 38.181 ملین ٹن سے کم ہوکر 37.017 ملین ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے عہدیداران کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات میں 29.46 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات 9.204ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔

مالی سال 2024-25 میں مجموعی سیمنٹ حجم 46.221 ملین ٹن رہا جبکہ گزشتہ سال 45.291 ملین ٹن تھا۔

جون 2025 میں مقامی سیمنٹ ترسیلات 2.597 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ سال 3.079 ملین ٹن تھیں۔

جون میں سیمنٹ کی برآمدات میں 81.70 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد برآمدات 859,204 ٹن تک پہنچ گئیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق جون 2025 کے دوران مجموعی ترسیلات 3.457 ملین ٹن رہی، سالانہ بنیادوں پر 2.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مقامی مانگ میں کمی سیمنٹ انڈسٹری کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں