جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مبینہ غیر قانونی بھرتیاں اور کرپشن، نیب نے تحقیقات شروع کر دیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) کے ذریعے مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کی تحقیقات شروع کر دیں۔

نیب نے سابق چیئرمین ایس پی ایس سی نور محمد جادمانی سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب نے کہا کہ موجودہ چیئرمین ایک ہفتے میں مکمل ریکارڈ فراہم کریں۔

نیب نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف عدالتوں میں درخواستوں کا ریکارڈ دیا جائے، زیر التوا اور جن درخواستوں کا فیصلہ ہو چکا ہے ان کا بھی ریکارڈ فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گذشتہ 3 سال میں کرپشن میں ملوث کتنے سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا؟

سابق چیئرمین، ممبرز، سیکریٹریز، کنٹرولر اور ایڈیشنل کنٹرولر سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طلبی پر افسران نے تقرریوں کا نامکمل ریکارڈ پیش کیا جس پر نیب حکام نے اظہار برہمی کرتے ہوئے مکمل ریکارڈ ایک ہفتے میں مانگ لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں بینیفشریز کو بھی طلب کیا جائے گا، سرکاری افسران نے ایس پی ایس سی کا امتحان پاس کروا کر اپنے بچوں کو بھرتی کروایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں