ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے امریکی میزائل دفاعی نظام ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) پہلی بار فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔

مہم نیوز ایجنسی نے اخبار ’الشرق الاوسط‘ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ مملکت میں امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام تھاڈ کی پہلی تعیناتی کر دی گئی۔

واضح رہے کہ یہ میزائل شکن نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلیے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اسرائیل کو ایرانی میزائل سے بچانے کیلیے دفاعی نظام ’تھاڈ‘ پر کتنے ملین ڈالر خرچ کیے؟

سعودی عرب میں اس کی تعیناتی منعقدہ تربیتی پروگراموں کے بعد کی گئی اور اس کا افتتاح جدہ میں فضائی دفاعی فورسز کے تحقیقی مرکز میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک علاقوں کی حفاظت کرنا ہے۔

دریں اثنا، امریکی میگزین نیوز ویک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسرائیل بھی اسی دفاعی نظام پر انحصار کرتا ہے جو ایران اور یمن سے میزائل حملوں کو بروقت روکنے میں ناکام رہا ہے۔

نیوز ویک نے یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے اسرائیل کو ایران کے میزائل حملوں سے بچانے کیلیے تھاڈ کو تقریباً 20 فیصد استعمال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں