لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا اپنے بھائی سمیت ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیورپول اور پرتگال کے فٹبالر ڈیاگو جوتا کی گاڑی جمعرات کی صبح شمالی اسپین میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں ڈیاگو جوتا کے بھائی آندرے سوا بھی زندگی کی بازی ہار گئے، آندرے سوا پرتگال میں سیکنڈ ڈویژن لیگ کھیلتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ڈیاگو جوتا گزشتہ ماہ یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتنے والی پرتگال کی ٹیم میں شامل تھے۔جوتا نے اس سال لیور پول کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔
لیورپول نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کی ایک نہ چلنے دی، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے اسکور کیا۔
لیور پول کا چوتھا گول دوسرے ہاف میں محمد صلاح نے کیا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچائی۔
معروف پاپ گلوکار 23 برس کی عمر میں چل بسے
یوں لیورپول نے پانچ ایک سے فتح حاصل کرکے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں۔