ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان یمں فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 685 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے رہا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا 8 ڈالر اضافے سے 3350 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں