جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’ویسٹ انڈیز میں پاکستان جیت گیا تو بھول جائیں کہ بابر اور رضوان ورلڈ کپ کھیلیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ اگر ویسٹ انڈیز میں پاکستان جیت گیا تو بھول جائیں کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈکپ میں نظر آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ہم بنگلادیش جائیں گے تو ہماری کیا ٹیم کھیلے گی، انہوں نے تو ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردی ہے اگر ہم نوجوان ٹیم ورلڈ کپ تک برقرار رکھتے ہیں تو ہماری تیاری ہوگی۔

باسط علی نے کہا کہ ہم لوگوں کو جیت پسند ہے ہار اتنی اچھی لگتی ہے، یہ دیکھنا ہے کہ جیت والی ہوا کب تک چلے گی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بنگلادیش کی سیریز کے بعد جو ویسٹ انڈیز میں امتحان ہے وہ بڑا مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سسٹم کو بہت دیکھا ہے یہاں پر ہواؤں کی طرح تبدیلیاں ہوتی ہیں، سینئر کھلاڑی ابھی ٹیم میں نہیں ہیں، ہوا تبدیل ہوگی، اگر پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز میں جیت کر آْتی ہے تو پھر آپ بھول جائیں کہ بابر، رضوان آپ کو ورلڈکپ میں نظر آئیں گے، اگر ہار گئے تو یہ دونوں ورلڈ کپ کھیل جائیں گے۔

باسط علی نے کہا کہ سمجھدار کوچ کبھی بھی رضوان کو اوپنر نہیں کھلائے گا بلکہ وہ اسے نمبر 5 یا 6 پر کھلائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں