جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دے کر شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دے کر شہریوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز ے مطابق نئی نمبر پلیٹ کو لازمی قرار دینا کراچی والوں کے لیے درد سر بن گیا ہے، صوبائی حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کے اجرا کو جرائم کی روک تھام اور ٹیکس وصولی سے جوڑ دیا۔

شہر قائد میں 35 لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔

لاکھوں گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹیں جاری کرنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

محکمہ ایکسائز اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک واضح احکامات نہیں آئے لیکن ٹریفک پولیس کی من مانیاں اور شہریوں کے دھڑلے سےچالان کاٹنا معمول بن گیا۔ چند دنوں میں کروڑوں کے چالان اور ہزاروں گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

سوک سینٹر جانے والے شہری کہتے ہیں کہ وہ جب سوک سینٹر پہنچے تو حکام نے کہا کہ نمبر پلیٹ کا ابھی اجرا ممکن ہی نہیں ہے۔

موٹر سائیکل کی نئی نمبر پلیٹ کے لیے شہری 1850 روپے ادا کریں گے، گاڑی کے لیے 2450 روپے دینے ہوں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز آن لائن درخواست وصول کررہا ہے تو گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں شہریوں کے گھر پر بذریعہ کورئیر بھی بھیجے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں