امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بگ بیوٹی فل بل کانگریس سے منظور ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگ بیوٹی فل بل کے حق میں 216 اور مخالفت میں 214 ووٹ ڈالے گئے۔
بگ بیوٹی فل دستخط کے لیے ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بگ بیوٹی فل بل کے ذریعے امریکی معیشت کو بہتر کریں گے ، ٹیرف لاگو کرکے امریکی معیشت کو اربوں ڈالر کے نقصان سے بچایا۔
انھوں نے خبردار کیا تھا کہ بگ بیوٹی فل بل منظور نہ ہوا تو 68 فیصد ٹیکس میں اضافہ ہوگا، بل کی منظوری کےبعد ٹپس اور سوشل سیکیورٹی پر ٹیکس نہیں لیا جائے گا، شہری اپنے رکن کانگریس اور سینیٹر سے بل کی حمایت کیلئےرابطہ کریں۔
غیرقانونی تارکین وطن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں غیرقانونی تارکین وطن کو باہر نکال رہےہیں ، ہرسال 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو امریکا سے بےدخل کیا جائے گا ، جس میں بڑی تعداد میں جرائم پیشہ افراد شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دورمیں 11 ہزار سے زائد قاتل امریکا آئے لیکن اب سرحد سے غیرقانونی تارکین وطن اور منشیات کوداخل نہیں ہونے دیں گے۔