ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا اور افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلیں، افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

بی بی سی فارسی کی جانب سے بتایا گیا کہ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے یہ اقدام دو طرفہ تعمیری تعاون کو فروغ دینے کے عمل کو تیز کرے گا۔ بعض ممالک کی جانب سے افغان سفارت خانے کے کچھ حصے طالبان نمائندگان کے حوالے کر دیے گئے ہیں لیکن ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

طالبان کو اب روس کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے بھی نکال دیا جائے گا۔

روس کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغربی سفارت کاروں نے واضح کیا کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا راستہ اس وقت تک بند ہے جب تک ان کی حکومت خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کرتی۔

خیال رہے اگست 2021 کے بعد سے روس طالبان کے ساتھ بتدریج تعلقات استوار کرتا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں