ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ملازم نے ڈانٹنے پر مالکن اور اُس کے بیٹے کو موت کی نیند سلادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے نئی دہلی میں دوہرے قتل کی ایک لرزہ خیز واردات کے دوران گھریلو ملازم نے مالکن اور اس کے 14 سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلادیا، ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت کے نئی دہلی میں 24 سالہ ملزم مکیش خاتون کی ڈانٹ سن کر آگ بگولا ہوگیا اور طیش میں آکر ماں اور بیٹے کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 42 سالہ رچیکا سیوانی اور ان کا بیٹا کرش جو دسویں جماعت کا طالب علم تھا، دونوں بدھ کی رات اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے۔

رپورٹس کے مطابق ملزم مکیش کا پولیس کو کہنا ہے کہ وہ چند دنوں سے بیمار تھا اور کام پر نہیں آیا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو رچیکا نے نہ صرف اُسے ڈانٹا بلکہ اس سے وہ 40 ہزار روپے بھی واپس مانگے جو اس نے خاتون کے شوہر کلدیپ سیوانی سے لیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق مالکن کی یہ بات سن کر مکیش طیش میں آگیا اور چاقو سے رچیکا کا گلا کاٹ دیا۔ اسی دوران، ان کا بیٹا کرش جو واش روم میں تھا، شور سن کر باہر آیا اور مکیش کو دیکھ کر چیخ پڑا۔ ملزم نے ثبوت مٹانے کے لیے اسے بھی موت کی نیند سلادیا۔

بعدازاں مقتولہ کا شوہر جب اپنے کام سے واپس گھر لوٹا تو اس نے گھر کے باہر خون کے دھبے دیکھے اور دروازہ بھی بند تھا، بیوی بچوں سے رابطہ نہ ہونے پر کلدیپ سیوانی نے پولیس کو طلب کرلیا۔

دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئی تو خاتون خون میں لت پت بستر کے قریب مردہ پڑی تھی، جبکہ اس کے بیٹے کی لاش باتھ روم میں تھی۔

پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے تاکہ واردات کے وقت کی مکمل صورتحال کا علم ہوسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں