ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی سول ایوی ایشن ادارے کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود تمام تر ایئرپورٹس سے شیڈول کے مطابق مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تاہم ایران کے اصفہان اور تبریز کے ایئر پورٹس سے پروازوں کا سلسلہ صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک پروازیں جاری رہیں گی جو ابھی اہم سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایران کے باقی ایئر پورٹس کی طرح مکمل متحرک نہیں ہوسکے۔

رپورٹس کے مطابق اصفہان اور تبریز کوضروری خدمات کی بحالی کے بعد فوری طور ملک کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرح مکمل فعال کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پروازوں پر پابندی کی تاریخ کو بڑھا دیا گیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا نوٹم جاری ہو گیا ہے۔

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہیگی۔

بھارتی ایئرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔

فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی 150 پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔

پروازوں کی منسوخی : کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش

سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن نے ایک اندازہ لگایا ہے کہ اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، ایئر لائن نے اپنے نقصانات کے تناسب سے ”سبسڈی ماڈل“ مانگا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں