الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، کےپی اور سندھ اسمبلی کے سیکریٹریز کو خط لکھ دیا۔
خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن کےبعدارکان کاحلف ضروری ہے، اسپیکر کےپی اسمبلی کی جانب سے ارکان کےحلف کیلئے جلد انتظامات سےآگاہ کیا جائے۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ حلف لیا جائے تاکہ کےپی اسمبلی کی خالی نشستوں پر زیرالتوا سینیٹ الیکشن کرائے جاسکیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے، کے پی کی 7 جنرل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ کی سینیٹ نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
سینیٹ الیکشن کے لیے کے پی اسمبلی میں 21 جولائی کو پولنگ ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات 31 جولائی کو ہوں گے، مرحوم ساجد میر کی خالی نشست پر پولنگ 21 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوں گی۔
واضح رہے اسپیکر قومی اسمبلی سے حلف نہ لینے کی وجہ نشستیں خالی تھیں جب کہ رواں سال 2 اپریل کو سینیٹ الیکشن ملتوی کیے گئے تھے۔