بھارت نے خاتون نے انسٹاگرام زیادہ استعمال کرنے سے منع کرنے پر شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کروادی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون نیشا نے شوہر وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچی۔
30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ شوہر کہتے ہیں مجھے سوشل میڈیا پر کم اور گھر کے کاموں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
خاتون کے مطابق اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از کم دو ریلز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتیں لیکن ان کے شوہر کی وجہ سے یہ کام انتہائی مشکل ہوگیا۔
جب ایک دن میں خاتون کے دو فالوورز کم ہوئے تو انہوں نے اپنا سسرال چھوڑا اور دوسرے گاؤں میں موجود میکے آکر شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔