امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بگ بیوٹی فل بل امریکا کا مستقبل بدل دے گا، امریکی اسٹاک مارکیٹ آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بگ بیوٹی فل بل امریکی آئین کا حصہ بن گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بل پر دستخط کردئیے۔
وائٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اسٹاک مارکیٹ آج تاریخ کی بلندترین سطح پرہے، ہم نےامریکی تاریخ میں سب سے زیادہ نوکریاں پیدا کیں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور افغانستان جانا امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔
وائٹ ہاؤس میں فوجی خاندانوں کے ساتھ تفریح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا، اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام نے ہمیں تاریخی مینڈیٹ دیا ہے، پچھلے دور میں ملٹری کو مضبوط کیا، اب مزید جدید کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران اسرائیل جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز نے چند روز قبل ایرانی ایٹمی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز کے تمام افسران اور فوجیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم نےامریکا کی طاقت کو بحال کیا۔