عدن: القائدہ کے جنگجوؤں نے یمن کے جنب مشرقی علاقے میں واقع ایک جیل پر حملہ کرکے ایک لیڈر سمیت سینکڑوں دہشت گرد چھڑالئے۔
القائدہ کا سینئر رہنماء خالد بتارفی ان 300 دہشت گردوں میں شامل ہے جنہیں حضر الموت نامی صوبے کی جیل پر حملہ کرکے چھڑایا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جیل کے دو گارڈز اور پانچ دہشت گرد اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
- Advertisement -
خالد بتارفی کا 2011-2012 میں یمن کے چند علاقوں میں قبضے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
القائدہ کی سرکاری افواج کے ساتھ ایک اور جھڑپ صوبائی دارالخلافہ مکالا میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر بھی ہوئی ہے۔