کراچی: خواب دیکھنے میں ماہر منظور وسان نے خواب دیکھ لیا، انکا کہنا ہے کہ این اے دو سو چھالیس سے جس امیدوار نے چھبیس ہزار ووٹ حاصل کرلیے، وہ سرخرو ہوجائے گا۔
وسان صاحب کے خواب کے مطابق این اے دو سو چھیالیس میں صرف پچاس ہزار ووٹ ہی کاسٹ ہوں گے، سپنوں کے شہنشاہ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے چار مہینے کچھ مشکل نظر آرہے ہیں، کوئی جیل جائے گا تو کوئی ملک سے باہر جائے گا۔
جب منظور وسان سے پوچھا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کوئی پیشگوئی ہے تو انکا کہنا تھا کہ کچھ دن بعد بتاؤں گا۔
- Advertisement -
خوابوں کی دنیا میں رہنے والے منظور وسان پہلے بھی ایسے کئی سیاسی خواب دیکھ چکے ہیں۔