جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا کیمپ آفس اکھاڑ نے پر7گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حلقہ دوسوچھیالیس کے ضمنی انتخاب کے دوران کریم آباد میں کشیدگی پیدا ہوگئی ، جب پی ٹی آئی کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا گیا، پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرکے ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

کریم آباد میں پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے کارکنان میں تصادم کے بعد پولیس نے سات افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف جلاء گھیراؤ اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، رات گئے سے متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی و قومی اسمبلی ممبران نے گلبرگ پولیس اسٹیشن پر دھرنا دیا، ان کے ساتھ گرفتار افراد کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے نہیں یہ تمام رہائشی افراد ہیں، جو بے گناہ ہیں، انہیں ایف آئی آر کی کاپی دی جائے اور گرفتار افراد سے ملاقات کرائی جائے وہ کئی گھنٹے سے یہاں موجود ہیں۔

- Advertisement -

انہیں پویس اسٹیشن کے اندر بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا تاہم علی الصبح ایف آئی کی کاپی انہیں دی گئی، جس کے بعد تمام افراد وہاں سے روانہ ہوگئے ایف آئی آر میں نامزد افراد میں ،آصف،مدثر ،مزمل،جنید ،اسد،نوید،متین شامل ہیں ۔

گلبر گ تھانے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ جن بچوں کو پکڑا گیا ہے ان پر دہشت گردی کی دفعات لگا دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ رات گئے حلقہ دوسو چھیالیس کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نہاری کھانے گئے تو عوام نے متحدہ کے حق میں نعرے لگانا شروع کردیئے اور پھر ماحول اتنا گرم ہوا کہ عمران اسماعیل کو نہاری چھوڑ کر اٹھنا پڑا۔

تحریکِ انصاف کے کارکن عمران اسماعیل کے ساتھ کریم آباد کیمپ آفس پہنچے تو ایک مرتبہ پھر متحدہ کے نعروں کا سامنا ہوگیا اوردونوں جانب سے بھرپور نعرے بازی ہونے لگی۔

اسی دوران چند مشتعل کارکنوں نے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے سات افراد کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہنگامہ آرائی کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی ، کنور نوید موقع پر پہنچے، رہنماؤں نے عوام کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور پی ٹی آئی کا اکھاڑا گیا کیمپ آفس دوبارہ لگایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں