جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے، مستقبل کے معماروں کو نقل سے روکنے کے انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔

میٹرک امتحانات میں سیکیورٹی سخت اور دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک امتحانات کا آغاز ہوگیا، شہر قائد کے تین لاکھ پچیس ہزار طلبہ وطالبات کیلئے چار سو تیرہ امتحانی مراکز بنائے گئے۔

چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین کا کہنا ہے کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والے اسکولز کا الحاق ختم کردیا ہے، مستقبل کے معماروں کو نقل سے روکنے کے انتطامات بھی مکمل ہیں۔

- Advertisement -

امتحانی مراکز کے اطراف میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند جبکہ خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔

حیدر آباد سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات میٹرک کے امتحانات دے رہے ہیں، جن کے لئے دس اضلاع میں دو سو تیرہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

نقل روکنے کے لئے پچیس ویجیلنس ٹیمیں بنائی گئی ہیں، جو اپنے اپنے اضلاع کے امتحانی مراکز کو مانیٹر کریں گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں