تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

عمران خان بھابھی کو بھی جناح گراوٗنڈ لے کرآئیں، الطاف حسین

کراچی: ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کو آدھا نہیں پورا مہاجر سمجھتے ہیں رابطہ کمیٹی جناح گراوٗنڈ میں عمران خان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرے۔

متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کےارکان جناح گراؤنڈ میں عمران خان کااستقبال کریں، عمران خان بھی جاگیردارانہ نظام کےخاتمےکی بات کرتےہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے انکشاف کے بعد عمران خان عمران بھائی بن گئے ہیں۔

الطاف حسین نے عمران خان کو دعوت دی کہ وہ جناح گراؤنڈ میں بھابی کوبھی ساتھ لائیں۔

الطاف حسین نے کہا کہ انڈوں اور ٹماٹروں کی خبر جھوٹ پر مبنی ہے، نائن زیرو پرانڈے روزانہ نہیں منگوائےجاتے، جس دن انڈے کے ڈش کی باری ہوتی ہےتب منگوائےجاتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسےہی انکا پاسپورٹ ملتاہےوہ پاکستانی سفارتخانےجائیں گے اورپاکستان آ کر عمران خان کی دعوت پرہر جگہ جائیں گےاورعمران کےساتھ ملکرتمام قومیتوں اورمہاجروں کوحقوق دلائینگے۔

Comments

- Advertisement -