منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبرپختون خوا بنائیں، وزیرِاعظم

اشتہار

حیرت انگیز

ہری پور: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے پہلے نیا خیبرپختون خوا بنائیں، یوٹرن لینے والی قیادت کی ملک کو ضرورت نہیں، کراچی کی روشنیاں بحال کر دیں ہیں، دھرنے میں غیر مہذب الفاظ سنے لیکن جواب نہ دیا۔

ہری پور میں کارکنوں سے ملاقات کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نےعمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ  پی ٹی آئی کراچی میں خوف اور دہشتگردی کےخاتمےکی بات کرتی ہے، خیبر پختون خوا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ،خیبر پختون خوا میں نئے پاکستان کی جھلک نظر نہیں آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنے میں نازیبا الفاظ سنے لیکن خاموش رہے۔

- Advertisement -

وزیرِاعظم نواز شریف نےکہا کہ حکومت نے کراچی میں امن قائم کردیا، کراچی میں ہماری کوششوں سے خوف کی فضا کا خاتمہ ہوا، پاکستان میں بیروزگاری کا خاتمہ شروع ہوچکا ہے اور بجلی کے پلانٹس لگنے شروع ہوگئے ہیں۔

وزیرِاعظم نےا یک بار پھر عزم دہرایا کہ اپنے دورحکومت میں بجلی اور گیس کا بحران ختم کردیں گے۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گیس کی فراہمی کے منصوبوں ، موٹرویز، یونیورسٹیوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم نواز شریف ہری پور میں خیبرپختونخوا کے صدر صابرشاہ کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر مہتاب احمد خان عباسی اور ن لیگ رہنما اقبال ظفر جھگڑا بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔

اہم ترین

مزید خبریں