تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ننھے سیارے کا نیا معمہ سامنے آگیا

ویانا: دوردراز خلاوٗں میں موجود ’سیریس‘ نامی خلائی وجود سائنس دانوں کے لئے معمہ بنتا جارہا ہے، پہلئ اسے سیارہ سمجھا گیا، پھرسیارچہ بعد ازاں اسے چاند سے مشابہت رکھنے والا ’بونا سیارہ‘ کہا جانے لگا۔

سیریس کی چٹان اوربرف پرمبنی تہہ پر کی گئی حالیہ تحقیق سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

خلائی سائنسدان اس تھیوری کی تحقیق کے لئے 473 ملین امریکی ڈالر خرچ کرنے والے ہیں جس کے مطابق اس ادھورے سیارے پرپانی موجود ہے۔

یورپین جیو سائنسز یونین میں پیش کردہ ناسا کی جانب سے سیریس پر بھیجی گئی خلائی گاڑی ’’ڈان‘‘ کی جانب سے موصول ہونے والے ڈیٹا نے اس پہیلی کو مزید الجھادیا ہے۔

ڈان نے سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے مطابق سیریس کے مدار میں دو ہم پلہ روشن دھبے ہیں جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سیریس کی کیمیائی اور طبیعی پہچان کے بارے میں انکشافات کرسکیں گے۔

ماہرین فلکیات کہتے ہیں سیریس پر نظام شمسی کے آغاز والے حالات موجود ہو سکتے ہیں سیریس مشتری اور مریخ کے درمیان شہابیوں کی پٹی میں سب سے بڑا اجرام فلکی ہے۔

ڈان کی جانب سے موصول ہونے والے انفراریڈ میپنگ پر تحقیق کرنے والے محقق فیڈریکو ٹوسی کا کہنا ہے کہ سیریس کی سطح پر دکھائی دینے والے یہ دھبے ایک دوسرےسے بالکل مختلف ہیں۔

ان کے مطابق اسپاٹ نمبر1 ٹھنڈا ہے جبکہ اسپاٹ نمبر 5 نہیں ہے۔

ڈان نامی خلائی گاڑی کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر کے مطابق یہ دھبے ان درجنوں دھبوں میں سے ایک ہیں جو کہ ڈان کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں سرمئی سطح پرعلیحدہ سے چمکتے نظر آتے ہیں۔

ڈان جہاز اس سے پہلے ویسٹا نامی شہابیے پر بھی جا چکا ہے۔ ویسٹا اور سیریس اس پتھریلی پٹی پر واقع ہیں جو مریخ کی حدوں سے آگے سورج کے گرد چکر لگاتی ہے۔ سیریس 950 کلومیٹر چوڑا ہے جبکہ ویسٹا کا قطر 525 کلو میٹر ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں