کسی نہ کسی طور ہمیشہ خبروں میں ان رہنے اداکارہ میرا کے کیپٹن نوید سے نکاح نامے کی کاپی اے آروائی کو موصول ہو گئی ہے۔ کیپٹن نوید کا میرا سے نکاح نیویارک تیرہ نومبر دوہزار تیرہ کو ہوا اور نکاح ن امے میں میرا کا حقیقی نام ارتضی رباب لکھا گیا ہے
ایسا لگتا ہے کہ میرا خبروں میں رہنے کے بغیر وہ نہیں سکتی، اب کچھ روز سے صرف ذکر تھا ان کے اسپتال کا، نا گلیمر تھا نا کوئی چرچا اور پھر شادی تھی کہ اس کا فائنل سننے میں ہی نہیں آتا تھا۔ ایسے میں خبر میں آئیں وینا ملک، ایک اور میرا کے مقابلے کی ڈرامہ کوئن، وہ بھی اپنے دلہا راجہ کے ساتھ اب یہ اتفاق کہیں یا پھر حادثہ یا پھر حربہ، اچانک میرا کی انتہائی متنازعہ ویڈیوسامنے آگئی ۔
جس نے میرا کو پھر سے ان کر دیا وہ بھی شادی کے حوالے سے، مشہور بھارتی فلم ہیروئن ہی کے ایک سین میں شہرت کے لیئے کہاں تک جایا جاسکتا ہے۔ کچھ اسطرح بیان کیا گیا، سین اب میرا کا معاملہ بھی کچھ مختلیف نہیں علم نہیں کہ میرا کی ویڈیو کسی نئی فلم کی پبلسٹی۔۔یا شادی کے معاملے کو نئی انتہا دینے کے لیئے تھی، فی الحال میرا تو کر رہی ہیں انکار ویڈیو کے اصل ہونے کا لیکن حقائق ان کا ساتھ دیتے نظر نہیں آتے۔