بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نجکاری کے عمل میں دوستوں کو نوازنے کا سلسلہ نہیں ہونا چاہئے، سید نوید قمر

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری 9سال عدالتوں کا سامنا کرچکے ہیں اور اب بھی وہ عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن دوسری جانب ایک کمانڈو عدالت میں پیش ہونے کو تیار نہیں ہے جس کا منفی تاثر جارہا ہے۔

حیدرآباد میں سینیٹر مولابخش چانڈیو کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید نوید قمر نے کہا کہ پرویز مشرف کا یہ کہنا کہ فوج ان کے ساتھ ہے تو یہ ان کیلئے بھی بہتر نہیں ہے، بہتر یہی ہے کہ وہ اپنے آپ کو دور رکھیں،انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی نجکاری میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہئے، نجکاری کے عمل میں دوستوں کو نوازنے کا سلسلہ نہیں ہونا چاہئے.

سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہر جمہوری حکومت کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کرائے اور تمام سیاسی جماعتوں کا بھی یہی مطالبہ ہے لیکن صرف دس دس روز کے دیئے گئے شیڈول کا نتیجہ یہی ہونا تھا جو ہم دیکھ رہے ہیں کیونکہ عام انتخابات کیلئے بھی 90روز کی مدت مقرر ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے بات چیت کے ذریعے راستہ نکالنا مشکل نظر آرہا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کا واحد حل طاقت کا استعمال نظر آتا ہے اور اس کیلئے فوج کو عوام کی بھرپور مدد درکار ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں