جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یمن: حوثی باغیوں کیخلاف کاروائیاں جاری، القاعدہ کا اہم تنصیبات پر قبضہ

اشتہار

حیرت انگیز

یمن: حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں اتحادیوں کی کارروائیاں جاری ہیں، دوسری جانب جنوبی یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے اہم تنصیبات پرقبضہ کرلیا ہے۔

یمن میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج کے حملے جاری ہیں، عدن میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

یمن کے جنوبی علاقے میں القاعدہ نے ائیرپورٹ، بندرگاہ اور تیل ٹرمینل پر قبضہ کرلیا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں فریقین سے فوری طور جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ عوام کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جانا چاہئیے۔

سعودی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ یمن کے شہر تعز میں باغیوں اورصدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی اوراتحادی فضائیہ کی کارروائی کے بعد صورتحال معمول پرآگئی ہے۔

شدید لڑائی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یمن کے دارالحکومت صنعا کے اسپتالوں میں طبی آلات اور جنریٹر چلانے کے لئے ایندھن کی قلت ہوگئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یمن کے بحران میں اب تک سات سوچھتیس افراد ہلاک، دوہزار سے زائد زخمی اورایک لاکھ سے زائد بے گھرہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں