اشتہار

راولپنڈی: آرمی چیف سے افغان چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : افغان فوج کے سربراہ نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان بارڈر کی صورتحال ،خطےمیں امن اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کےمطابق افغان چیف آف جنرل اسٹاف جنرل شیر محمد کریمی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، افغان چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی۔

دونوں فوجی سربراہوں کے درمیان ملاقات میں خطےمیں امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔

- Advertisement -

ملاقات میں پاک افغان بارڈرکی صورتحال اوردفاعی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ کیا گیا، پیشہ وارانہ باہمی تعاون کے متعلق امور بھی زیر غورآئے ۔

افغان چیف آف جنرل اسٹاف کل پی ایم اے کاکول اکیڈمی جائیں گے، جہاں وہ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں