کراچی: بولٹن مارکیٹ میں نامعلوم افراد نے ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے واقعے کیخلاف تاجروں نے احتجاج بھی کیا۔
دوسری جانب مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات کے دوران تین افراد جان بحق اور تین زخمی ہوگئے، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون کٹی پہاڑی کے قریب فائرنگ سے جاوید نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
رات گئے کورنگی مرتضی چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص لقمہ اجل بنا، ڈیفنس فیزفائیو سے بھی ایک لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔